تازہ تر ین

پنجاب کی وزارت اعلی نے ڈیڑھ ماہ میں2مرتبہ حلف اٹھایا،تیسرے کی تیاری ہے:شیخ رشید

لاہور: (ویب ڈسیک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی نے ڈیڑھ ماہ میں2مرتبہ حلف اٹھایا،تیسرے کی تیاری ہے۔اس سے بڑا سیاسی عدم استحکام کیا ہو گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہفتےمیں ڈالر20روپے مزیدبڑھا ہےاور مفتاح نے LPGپرلیوی بھی بڑھادی ہے۔ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیاہے۔ فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain