تازہ تر ین

سندھ میں فسطائی راج، حلیم عادل شیخ کو ایک مرتبہ پھر پابند سلاسل کردیا: اسد عمر

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں فسطائی حکومت کا راج ہے جس نے بربریت کی تمام حدیں پار کرلی ہیں، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو ایک مرتبہ پھر پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں، ان کی ہاتھوں کھڑا کیا گیا ناانصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کی طاقت ان کے ظلم کے نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو تیار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain