لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں تھانہ چوہنگ کی حدود میں سنگدل بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کرماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ارشاد بی بی پر بیٹے اور بہو کے ہاتھوں تشدد کا واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔ ظالم بیٹا ماں کے ساتھ دست وگریباں ہو گیا، بہو بھی ساس پر برتنوں سے تشدد کرتی رہی۔
متاثرہ خاتون جب تھانے اپنی دادرسی کیلئے پہنچی تو وہاں بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی اور ایس ایچ او مقدمہ درج نہ کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔