تاشقند: (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ملاقات میں دو طرفہ باہمی روابط کے فروغ اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
