تازہ تر ین

آرٹیکل 63اے کی تشریح، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے: فضل الرحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ، آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس میں ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، آفتاب شیر پاؤ ، ساجد میر، انس نورانی، عبد الغفور حیدری، ممحود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، نوازشریف، شہبازشریف، محمود خان اچکزئی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی صورتحال پربڑی سنجیدگی کے ساتھ غورکیا گیا، پی ڈی ایم کا ابھی اجلاس جاری ہے اورچند روزمزید جاری رہے گا، الیکشن اپنے وقت پرہوں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان کے گزشتہ ساڑھے تین سالوں کا گند ایک سال میں صاف کرنا مشکل ہے، ہم عمران خان کے جھوٹے بیانیے کوشکست دیں گے، یہ قوم کے جوانوں کوگمراہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ساکھ بچانا ہمارے لیے چیلنج ہے،ہم ملک کے مستقبل کوبچائیں گے، حالیہ عدالتی فیصلے سے شدید سیاسی بحران پیدا ہوا ہے جومعاشی بحران کا سبب بن رہا ہے۔ بارایسوسی ایشنز، میڈیا، سول سوسائٹی نے عدالت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا، آرٹیکل63اے کی تشریح میں الگ الگ معیارسامنے آیا ہے، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کوبھجوایا جائے تاکہ فل کورٹ بنا کرتشریح حاصل کی جاسکے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن آئین وقانون کے مطابق فیصلہ سنائے، سٹیٹ بینک، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے تمام جرائم ثابت ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں اپنے اکاؤنٹس چھپائے، اسرائیل،بھارت کے شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئیں، اجلاس قراردیتا ہے قانون اپنا راستہ لے، چیف الیکشن کمشنرنے پراسرارخاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، اس پرآنکھیں بند کرنا قومی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے افراتفری اور سیاسی بحران پیدا ہوا، سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکیا ہے، آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔ سوشل میڈیا پریہ جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، ان کے آگے پیچھے چھوٹی، موٹی تتیلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، حکومتی سطح پر کچھ فیصلے ہوئے ایک دودن میں سامنے آجائیں، یہ جرم کا مگرمچھ ہے اب اس کے گریبان میں ہاتھ پڑے گا، کبھی کہتا ہے امریکا نے ہٹایا امریکا توتمہیں لایا تھا۔ معاشی بحران بڑا چیلنج نہیں معیشت کو دوبارہ اٹھانا چیلنج ہے، اب بھی بیورو کریسی میں پرانے عناصر موجود ہے جو فیصلوں کو روک رہے ہیں، اگلا اجلاس میں حکومتی اتحاد کے اراکین شامل ہوں گے، ملکی معیشت سے منسلک ادارے ہمیں منگل والے دن بریفنگ دیں گے، عمران خان کا بیانیہ جھوٹ بولنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain