تازہ تر ین

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظورکرلیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق استعفوں کی منظوری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزراء خورشید شاہ، سعد رفیق، ایاز صادق سے مشاورت کی۔ تمام ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے ہیں ان میں ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب، فضل خان، شوکت علی، فخر زمان، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ، شکور شاد، شاندانہ گلزار شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،
شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے دینے والے ارکان کو طلب کیا ہے۔ جس کے لیے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے تھے۔ سپیکرنے پی ٹی آئی اراکین کوتصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کیا ہے اور پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا اور روزانہ 30 مستعفی ارکان سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ تاہم اس دوران تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سپیکر کے رو برو پیش نہ ہوئے جس کے باعث استعفے منظور کرنے کا عمل التوا میں پڑ گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain