ساہیوال: (ویب ڈیسک) ساہیوال میں گودام کی چھت گرنے سے چار خواتین جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقہ میں کی چھت گرنے سے چار خواتین جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کا شکار ہونے والے تمام لوگ مختلف دیہات کے رہائشی ہیں اور کپاس کی چنائی کا کام کرتے ہیں۔
بارش کی وجہ سے گودام میں میں پناہ لینے پرچھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 4 خواتین جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
