تازہ تر ین

آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔ اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، بجلی کا بل اورنہ ہی بچوں کی فیس ادا ہوسکتی ہے۔غریب وینٹی لیٹر پر ہے،سیکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ایک ایک دن قیمتی ہے،سب کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود لے لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain