تازہ تر ین

نیب پنجاب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے استعفی دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
چودھری خلیق نیب پنجاب کے ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرتے تھے، چوہدری خلیق الزمان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ موجود دور میں نیب کے ساتھ کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
چوہدری خلیق الزمان نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے، استعفے کے متن میں چوہدری خلیق الزمان نے لکھا ہے کہ بعض حالات کی وجہ سے نیب کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain