تازہ تر ین

ٹِک ٹاک کی اپنی میوزک اسٹریمنگ متعارف کرانے کی تیاری

بیجنگ: (ویب ڈیسک) مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کرنے والی ایپ ٹِک ٹاک اپنی ایک میوزک اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
وائرل ویڈیو ایپ کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکا میں ’ٹِک ٹاک میوزک‘ نامی ایک ٹریڈ مارک درج کرایا ہے جو مستقبل میں ایک موبائل ایپ ہوگی جس میں صارفین ’میوزک، گانے، البم اور گانے کے بول کو خرید سکیں گے، چلا سکیں گے، شیئر اور ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹِک ٹاک میوزک صارفین کو ’آڈیو اور ویڈیو لائیو اسٹریم‘ کرنے کے ساتھ پلے لسٹ کے کوور کے طور پر تصاویر اپ لوڈ اور تبدیل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ صاریفین میوزک، گانوں اور البموں پر کمنٹ بھی کر سکیں گے۔
ٹِک ٹاک کا سب سے پہلا ٹریڈ مارک امریکا میں درج کرائے جانے والے ٹریڈ مارک سے چھ ماہ قبل نومبر میں آسٹریلیا میں درج کرایا گیا تھا۔
میوزک انڈسٹری ابھی تک خود کو ٹک ٹاک کے مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات کے مطابق ڈھال رہی ہے۔ ایپ میں وائرل کرنے کی صلاحیت گزشتہ برسوں میں کچھ سنگلز کو مشہور کرنے کے ساتھ پُرانے گانوں میں دوبارہ دلچسپی پیدا کرنے کا سبب بھی رہی ہے۔
ٹِک ٹاک پر موجود ویڈیوز چارٹ پر حاصل ہونے والی کامیابی سے کوئی براہ راست تعلق نہیں رکھتیں لیکن ان کے مشہور ہونے کا براہ راست اسپاٹی فائی، ایپل میوزک یا یوٹیوب پر سرچ کیے جانے سے براہ راست تعلق ہے جو بِل بورڈ چارٹس میں حصہ ڈالتے ہیں۔
میوزک لیبلز زیادہ سے زیادہ پیشہ ور انفلوئنسرز کو ملازمت پر رکھ رہے ہیں تاکہ اپنے میوزک کو ٹِک ٹاک میں استعمال کرنے یا ٹِک ٹاک کے قابل گانے بنانے پر کام کرسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain