لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور شہر میں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق سات ماہ کے دوران 2 لاکھ 43 ہزار 200 افراد نے صحت کارڈ پر علاج کروایا، جنوری میں انیس ہزار پینسٹھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہوئے، فروری میں 27,803 مارچ میں 37,247 افراد نے صحت کارڈ پر علاج کروایا۔
اپریل میں 37,458 لوگ قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوئے، مئی میں 38،160 افراد جبکہ جون میں 44,548 افراد نے صحت کارڈ سے فائدہ حاصل کیا ہے۔
جولائی میں 38,929 افراد قومی صحت کارڈ سے علاج کروایا ، محکمہ صحت کرپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ڈیٹا شہر کے 70 ہسپتالوں سے جمع کیا گیا جن میں نجی و سرکاری ہسپتال شامل ہیں۔