تازہ تر ین

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا دکان پر دستی بم حملہ، نوجوان جاں بحق،14 افراد زخمی

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا چوک کے قریب نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دکانی بابا چوک پر موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک 18سالہ نوجوان جاں بحق اور 14افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain