تازہ تر ین

ایم کیو ایم آج بھی وفاقی حکومت کیساتھ خریدوفروخت میں ملوث ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی وفاقی حکومت کے ساتھ خریدوفروخت میں ملوث ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف کمپنیاں ونڈ اور سولر انرجی پر کام کرنا چاہتی ہیں اور پرائیویٹ مافیا معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے نظام ٹھیک کیا نہ ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا اور کراچی میں تمام سیاسی جماعتیں کےالیکٹرک کی سہولت کار ہیں۔ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی وفاقی حکومت کے ساتھ خریدوفروخت میں ملوث ہے جبکہ ایم کیوایم کے سابق میئر وسیم اختر اختیارات کا رونا روتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں صورتحال سب کے سامنے ہے اور کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق جواب کون دے گا ؟ کراچی کے عوام آج بھی سہولیات سے محروم ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ انصاف یہ ہے جو علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں وہاں بھی بجلی نہیں ہے۔ بجلی کے بلوں میں کوئی فرق نہیں آرہا لیکن لوڈشیڈنگ ہے کہ تھم نہیں رہی۔ ساحلی پٹی پر بجلی کی کمی نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اپنے مفادات کے لیے مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر ہم سے مینڈیٹ چھینا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain