تازہ تر ین

پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ کور کمانڈر پشاور تعینات تھے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے اور اس وقت بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) خدمات انجام دینے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا تھا اور انکی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اس سے قبل 16 جون 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اپریل 2019 میں ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا اور اس وقت وہ آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے طور پر کام کر رہے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain