پشاور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مہذب جمہوری معاشرے میں شہریوں کی ماورائے قانون پکڑ دھکڑ کی کوئی گنجائش نہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج پر حملے کرنے والے آج حکمران ہیں ، جس نے بھی فوج پر حملے کی کوشش کی ہے اس کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت فسطائیت کی تمام حدیں پار کرتی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
