لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے نئے سربراہ کےانتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
جسٹس شاہد کریم نے ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے، اسے ادھر ہی جانا چاہیے، الیکشن کمیشن کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں اور الیکشن معاملات کو دیکھنا عدالت کا اختیار نہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
