تازہ تر ین

آسٹروٹرف اکھاڑنے کا معاملہ، عطا تارڑ کا چیف سیکرٹری و دیگر کو قانونی نوٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاہور کے ہاکی سٹیڈیم سے آسٹروٹرف اکھاڑنے کے معاملہ پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی سپورٹس بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ نیب کے قانون کے تحت یہ سنگین جرائم ہیں، جلسے کی اجازت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain