تازہ تر ین

جلد الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 19 اگست کو کراچی میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، بابر اعوان ، شیریں مزاری، زلفی بخاری، علی امین گنڈا پور، غلام سرور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور عوامی مہم، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 19 اگست کو کراچی میں بڑے جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔ اور اس کے لیے مختلف شہروں میں جلسوں کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران راولپنڈی، کراچی، پشاور، سمیت بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے، جبکہ عمران خان اپنی 9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کے کرداروں اور پولیس افسران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے مختلف فورمز پر رجوع کیا جائے گا، قانونی ٹیم تمام کیسز کا اندراج 7 روز میں یقینی بنائے گی، واقعہ میں شامل کرداروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain