تازہ تر ین

حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے محمد حمزہ خان کو برطانوی کھلاڑی نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں مات دے دی۔
انگلینڈ کے فنلے وٹنگٹن نے حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
فرانس کے شہر نینسی میں جاری چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں فنلے نے پہلے دونوں گیمز 2-11 اور 9-11 سے جیت کر 0-2 کی برتری حاصل کی، تاہم حمزہ نے شاندا انداز میں اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 11-13 سے اپنے نام کرکے مقابلہ 2-2 کر دیا۔
فیصلہ کن پانچویں گیم میں فنلے نے 2-11 سے کامیابی پاکر فائنل میں جگہ بنالی۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد نصیر کو سخت مقابلے کے بعد2-3 سے قابو کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain