تازہ تر ین

امریکا کیساتھ مضبوط سفارتی، دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: ایئر چیف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں فریقین نے تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں کے دوران پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی قابلِ تعریف ہے، علاقائی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain