تازہ تر ین

عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی، کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کل 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ ہو گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کل کراچی کا دورہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔
کراچی جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان کل کراچی پہنچ رہے ہیں، طوفان ہو بارش ہو آپ لوگوں نے پہنچنا ہے، عمران خان کا تاریخی خطاب ہو گا اور یہ جو جدوجہد شروع ہوئی ہے وہ انتخابات پر ہی ختم ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain