لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات میں ملوث پولیس افسران کیخلاف پنجاب حکومت کی تحقیقات مکمل ہو گئی۔
وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے نہتے کارکنوں پر تشدد کرنے یا حکم دینے والے پولیس آفیسرز کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ۔آج ہی مقدمات کے حوالے سے کارروائی سامنے آجائے گی۔ سیاسی رہنما بھی اگر اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔



































