تازہ تر ین

امریکی کمانڈر سینٹ کام کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امریکی کمانڈر سینٹ کام نے وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، اس دوران امریکی کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی ، دفاعی ، عسکری اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی اس دوران پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق وفود کی سطح پر ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین افواج کے تربیتی پروگرام پر بھی بحث ہوئی۔ امریکی سینٹ کام کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، انسداد دہشت گردی کے تجربات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا بعد ازاں امریکی فوجی وفد نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain