تازہ تر ین

لاہور:دودھ بردار گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل ڈالا، موقع پر ہی جاں بحق

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں شملہ پہاڑی چوک کے قریب دودھ بردار گاڑی کے ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کو کچل ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شملہ پہاڑی چوک میں دودھ بردار گاڑی کو روکنا وارڈن کی سزا بن گیا، تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل دیا جس سے محمود احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ٹریفک اسسٹنٹ نے دودھ والی گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے ٹریفک اسسٹنٹ پر چڑھا دی، شہید محمود احمد کا تعلق لاہورکے علاقہ شاہدرہ سے تھا۔
تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی، حادثے کے فوری بعد سی ٹی او لاہور منتظر مہدی ڈیورنڈ چوک شملہ پہاڑی پہنچ گئے، ایس پی سٹی نے سی ٹی او لاہور کو حادثہ بارے بریفنگ دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain