اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا سے مزید 2 افراد چل بسے، 449 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار872 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 449افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 158 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی ہے۔