تازہ تر ین

لیگی رہنماؤں کا ایف آئی آر کیخلاف عدالت سے رجوع، حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
لیگی رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، راجہ صغیر ودیگر نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، ان رہنماؤں میں عطاء تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، راجہ صغیر احمد اور دیگر شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain