تازہ تر ین

وزیر خزانہ نے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کافیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے سامان پر تخمینہ شدہ قیمت کا 100 فیصد تک جرمانہ ہوگا اور وہاں پھنسے سامان کو جرمانے کے سرچارج کی ادائیگی پر نکالاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ جلد ہی نئے ریگولیٹری ڈیوٹی نرخوں کے ساتھ آئے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ محدود زرمبادلہ ضروری اشیاء پر خرچ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ وہ اشیا نہ منگوائیں جن پر ہم نے پابندی عائد کر رکھی ہے، ہمیں اپنے وسائل کے اندر رہنا چاہیے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain