ٹنڈو محمد خان: (ویب ڈیسک) ٹنڈو محمد خان میں بارش متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا اور ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔
بارش متاثرین کی جانب سے گھیراؤ کرنے کے فوری بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔ متاثرین کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ پروٹوکول افسر نے ہاتھا پائی کی۔
متاثرین نے مراد علی شاہ کو گاڑی سے اترنے ہی نہیں دیا۔ واقعہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے گھر کے باہر پیش آیا۔
نوید قمر کے حمایتوں کے رویے پر صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کوریج سے بائیکاٹ کر دیا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور قاسم نوید نے گاڑی سے اتر کر صحافیوں سے معذرت کی۔