اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہوگی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پرآنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔