کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نےکے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں واقع کے الیکٹرک کے دفتر میں مشتعل شہری داخل ہوگئے، توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مشتعل شہریوں کو منتشر کیا اور صورت حال پر قابو پایا، بعد ازاں شہریوں نے احتجاج ختم کردیا۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ دفاترکو نشانہ بنانےکی سختی سے مذمت کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں پر حکومتی وریگولیٹری کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں، حکومت کے اعلان کے مطابق ایف سی اے ریلیف مطلوبہ صارفین تک پہنچا رہےہیں۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ کسٹمر کیئر سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے،کسٹمر کیئر سینٹرز جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہے ہیں۔