اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں درآمدات 5 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں جو اگست 2021 کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگست 2022 میں توانائی کے شعبے کی درآمدات 2 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ برس کی درآمدات سے 5 فیصد زیادہ ہیں، اگست میں نان انرجی درآمدات 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں نان انرجی درآمدات 21 فیصد کم رہیں
وزیر خزانہ نے بتایا کہ اگست میں برآمدات 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ تھیں، اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔
مفتاح اسماعیل کے مطابق اگست میں ترسیلات زر 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر درآمدات سے ابھی بھی کم ہیں جسے ہم بڑھائیں گے۔
