تازہ تر ین

افغانستان اور ایران سے پیاز ، ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی

چمن: (ویب ڈیسک) افغانستان اور ایران سے پیاز ، ٹماٹر کی پاکستان میں درآمد شروع ہوگئی۔
کسٹم حکام کے مطابق باب دوستی کے راستے ٹماٹر لے کر ایک ٹرک آج افغانستان سے پاکستان آیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہےکہ ایف بی آر نے ٹماٹر اورپیاز کی درآمد پر لیوی اور ڈیوٹی ٹیکس زیرو کردیا ہے۔
دوسری جانب کلیئرنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ باب دوستی پر ٹماٹر اور پیاز کے ٹرک کھڑے ہیں، مزید ٹرکوں کو اجازت نہیں دی گئی۔
اس حوالے سے سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ ٹرکوں کو بغیر ٹیکس ادا کیے چھوڑنے کے احکامات نہیں ملے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain