اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے رانا شمیم کو دوبارہ بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔