تازہ تر ین

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بین الاقوامی ڈونرز کا اجلاس بلانا چاہیے: شاہ محمود

ملتان: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی خوفناک تباہی قومی اور سیاسی غفلت کا نتیجہ ہے جس سے آزمائشوں میں مزید اضافہ ہوا ہے،حکومت کو بین الاقوامی ڈونرز کا اجلاس بلانا چاہیے۔
ملتان میں حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ کے 783 ویں 3 روزہ عرس میں زکریا کانفرنس کی دوسری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ محمود قریشی نے زائرین کی بڑی تعداد سے خطاب کیا
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ جانی اور مالی نقصان بھی ناقابل تلافی ہونے پر افسوس ہے لیکن اس کے باوجود حکومت سیلاب کے نقصان کے ازالے اور متاثرین کو ریلیف دینے کے حوالے سے مناسب اقدامات نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کے باعث بلاول بھٹو زرداری کو بین الاقوامی ڈونرز کا اجلاس بلانا چاہیے تاکہ سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع ہوسکے۔
عرس کی دوسری نشست کے اختتام پر شاہ محمود قریشی نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی اور حضرت بہاؤ الدین زکریا کے مزار پر حاضری بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain