تازہ تر ین

فواد چودھری کے مختلف جماعتوں سے رابطے ہیں، عطا تارڑ کا الزام

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے مختلف جماعتوں سے رابطے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے ہیں اور ان کی پی ٹی آئی کی صفوں میں موجودگی سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ فواد چودھری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور جہلم میں پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے لیکن ایک شخص قوم کے لیے کوئی جذبات نہیں رکھتا اور موجودہ صورتحال میں بھی جلسے کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب سے ملک شدید متاثر ہے لیکن عمران خان کو جلسوں کی فکر ہے۔ ایک جلسے پر 20 سے 25 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے لیکن کاش وہ متاثرین کو دے دیئے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں اسٹیج پر ترانے بجائے جاتے ہیں اور ہنسی مذاق بھی کی جاتی ہے۔ گزشتہ روز گجرات میں جلسہ کیا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اسٹیج پر بیٹھ کر مسکرا سکتے ہیں لیکن آفت زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان جب سے اقتدار سے دور ہوئے ہیں ان میں ملکی مفاد اور سالمیت نہیں پائی جاتی اور پی ٹی آئی کی تاخیر کی وجہ سے ہی آئی ایم ایف نے چارج شیٹ جاری کی۔ متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں اور خوراک کی قلت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain