دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ابتدائی مرحلے کے گروپ بی میں افغانستان ٹیم نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنائی تھی۔اس کے بعد سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ ناک آؤٹ کی صورت اختیار کرگیا تھا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا فاتح ٹھہرا اور سپر فور مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔