تازہ تر ین

کسٹم کی کارروائی، لندن سے چوری شدہ کار کراچی سے برآمد

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقےکلفٹن اور ڈیفنس میں کسٹم انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 2 گاڑیاں تحویل میں لے لیں، برآمد ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک لندن سے چور ی ہوئی تھی۔
کسٹم انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ کے افسران نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں چھاپہ مار کر ایک قیمتی گاڑی برآمد کرلی،گھر کے مالک کی شناخت جمیل شفیع کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم سے جب گاڑی کی دستاویزات طلب کی گئی تو اس نے بتایا کہ گاڑی اسے نوید بلوانی نامی شخص نے دلائی تھی جب کہ گاڑی کی تمام دستاویزات نومبر کے مہینے تک فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
کسٹمز حکام کی جانب سے نوید بلوانی کو بھی طلب کیا گیا تاہم نوید بلوانی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، ادھر گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی ، جس کا کوئی ریکارڈ ایکسائز میں نہیں ملا۔
کسٹمز حکام نے جمیل شفیع اور نوید بلوانی کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ نوید یامین اور دو نامعلوم افرادکے خلاف بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، برآمد ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لےکر کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق ڈیفنس کے گھر سے برآمد گاڑی لندن سے چوری ہوئی تھی اور اسے ایک یورپی ملک کے سفارت خانے کی جعلی دستاویزات پر پاکستان لایا گیا تھا۔
دوسری کارروائی میں کسٹمز حکام نے کلفٹن کی رہائشی عمارت میں چھاپہ مار کرکروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈگاڑی تحویل میں لے لی۔
گاڑی لاک ہونے کے باعث اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتی تھی جسے لفٹر کی مدد سے کسٹمز کے دفتر منتقل کردیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain