اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایم ریلیف فنڈ کے آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وعدے کے مطابق شفافیت یقینی بنانے کیلئے حکومت نے پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ اے جی پی آر اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی کرے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کمپنیاں ریلیف فنڈ کی رقم کے خرچ سمیت فنڈ کی آڈٹنگ کریں گی اور آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔