تازہ تر ین

سیلاب: مزید 26 اموات، مجموعی تعداد 1290 ہوگئی، متاثرین امداد کے منتظر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف تباہی کے مناظر نظر آنے لگے، ملک بھر میں 1290 اموات، 5 لاکھ 44 ہزار 376 گھر تباہ ہوگئے، 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، کھلے آسمان تلے پڑے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، امداد کا انتظار کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب سندھ میں بھی شدید تباہی سے پورا صوبہ اجاڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 492 تک جا پہنچی، 4 لاکھ انہتر ہزار مکانات تباہ ہو چکے ہیں، 56 لاکھ 53 ہزار 981 افراد بے گھر ہوئے، 32 لاکھ 77 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑیں فصلیں برباد ہوگئیں، مواصلاتی نظام ناکارہ، ٹرین سروس بھی معطل ہوچکی ہیں، اشیاء کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر بلوچستان میں بھی بپھری موجیں 260 جانیں لے گئیں، 76 بچے بھی شامل ہیں، صوبے میں 18 ہزار 118 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 2 لاکھ 15 ہزار مویشی مارے گئے، 2 لاکھ سے زائد ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے میں مزيد 26 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، سندھ میں 22، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں2، 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 12 ہزار 588 افراد زخمی بھی ہوئے، 5 لاکھ 44 ہزار 300 سے زائد گھر تباہ ہوئے، 9 لاکھ 23 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 243 پل اور 177 دکانیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئیں، 5 ہزار 563 کلو میٹر سڑکیں بھی بارش اور سیلاب میں تباہ ہوگئیں، ملک بھر میں 7 لاکھ 36 ہزار مویشی بھی سیلاب کے باعث مارے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain