تازہ تر ین

اچھا ہو کہ سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھا جائے، عطا تارڑ

تونسہ: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اچھا ہو کہ ان حالات میں سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھا جائے۔
پنجاب کے سابق وزیر داخلہ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں اشیائے خورونوش کی قلت نہیں ہو گی اور مریم بی بی کا حکم تھا کہ تونسہ میں کھانے پینے کی چیزوں میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر یہ تباہی آئی ہے اور بستیوں کی بستیاں اجڑ گئی ہیں، اب ہمارا فرض ہے کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہوں اور کوتاہی نہیں کریں گے۔ اربوں روپیہ جو تونسہ کے لیے لاہور سے آیا وہ کہاں لگا نظر نہیں آیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب یہ کہتے رہے کہ میرا تعلق تونسہ سے ہے جہاں بجلی نہیں اور وہ کہتے تھے اس لیے وزیر اعلیٰ آیا ہوں کہ یہاں ترقی ہو۔ تعمیر ترقی کا ہمارا سفر جاری رہے گا لیکن جو مناظر یہاں دیکھے ان کے دکھ درد کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہاں کوئی بیماری نہیں پھیلی اور اللہ کا شکر ہے کہ یہاں ادویات کی ضرورت نہیں تاہم اشیائے خورونوش فراہم کریں گے۔ مکانات کی تعمیر پر وفاقی حکومت لائحہ عمل دے گی لیکن بعد میں وہ مرحلہ آئے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کچھ لوگ بڑے بڑے جلسے کر رہے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ اس وقت سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain