لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی ٹی وی انڈسٹری کے اہم پلیئرز میں سے ایک اور معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ،ٹی سی ایل
(1070. HK)نے برلن میں IFA 2022میں ایک بین الاقوامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا،جہاں اس نے فلیگ شپ
RAY•DANZساؤنڈ بار،منی ایل ای ڈی کی XLکلیکشن،یورپ میں QLED TVsاور جدید ترین اے کلاس انرجی واشنگ مشین کی نمائش کی۔ٹی سی ایل نے اپنی تازہ ترین اسپورٹس اسپانسر شپس اورپائیداری کے وعدوں کا بھی اظہار کیا۔
اعلیٰ و شاندار ہوم تھیٹر تجربہ:
ٹی سی ایل نے IFA 2022میں EISA Premium Mini LED TV C835کی نمائش کی،جو کہ چاروں جانب سے ایک شاندار تصویری معیار والا4K Mini LED ٹی وی ہے،جسے عمیق آواز کیلئے Dolby Atmosکے ساتھ بنایا گیا ہے۔گھروں میں سنیما کے لطف اورایک جامع و عمیق تجربہ کی فراہمی کیلئے،ٹی سی ایل نے98انچ کے QLEDٹی وی اور یورپ میں اپنے تازہ ترینXL
کلیکشن ٹی وی متعارف کرایا۔ٹی سی ایل نے آڈیو میں خصوصی RAY•DANZ ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید ترین فلیگ شپ X937Uساؤنڈ بار متعارف کرایا ہے،ٹی سی ایل نے دیکھنے کے وسیع ماحول کیلئے،ٹی سی ایل NXTWEARڈسپلے گلاسزکو بھی اپ گریڈ کرکے پیش کیا ہے،جو صارف کے تجربہ کو بہتر بناتا ہے۔ٹی سی ایل،کیلئے صارف تجربہ ہر جدت کی مرکز نگاہ اورکمپنی کی اقدار اور وژن کیلئے بنیادی ہے۔
ذہین طرز زندگی کی فعالیت:
ایئر کنڈیشنر اور واشنگ مشین سے لے کرریفریجریٹر،ایئر پیوریفائر اور روبوٹ ویکیوم تک،ٹی سی ایل ایسی مصنوعات فراہم کرتا ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے جڑ جاتی ہیں اور استعمال میں آسان ہیں،اپنے ڈیزائن کیلئے ایوارڈ جیتنی والی ہوم اپلائنسز کے ساتھ،ٹی سی ایل کسی بھی گریلو سجاوٹ میں گھل مل جانے کیلئے ٹیکنالوجی او ر فرنیچر کے دیدہ زیب نمونے پیش کرتا ہے۔ٹی سی ایل اور گوگل ہوم ایپ کے ذریعہ،اب آپ اپنی تمام اسمارٹ ڈیوائسز بشمول منی ایل ای ڈی ٹی وی،QLEDٹی وی،UHD،ایئر کنڈیشنر اور مصنوعات کو با آسانی کنٹرول کرسکتے ہیں،جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ کا منصوبہ ہے۔
پائیداری اور ذمہ داری:
عالمی سطح پر ایک ذمہ دار کمپنی کے طور پر،ٹی سی ایل اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کیلئے مصنوعات تیار کرنے اور فروخت کرنے سے آگے کی سوچ رکھتا ہے اور اس کے نزدیک ماحولیاتی ذمہ داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
زندگی میں عظمت پیدا کرنے کیلئے فعالیت،فیشن ایبل،جدت اور ذہانت ضروری ہے۔
ٹی سی ایل نے اس سال کے آغاز میں لوگوں کی زندگیوں میں سب سے زیادہ متاثر کن لمحات کو منظر عام پر لانے کیلئے ایک نیا سگنیچر برانڈ
متعار ف کرایا۔
ٹی سی ایل انٹر ٹینمنٹ،کھیلوں،گیمنگ اور ٹیکنالوجی میں قابل اعتماد ناموں کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعہ صارفین کیلئے جوش وخروش لاتا ہے۔ٹی سی ایل سال2018سے فیباکا گلوبل پارٹنر ہے اور اس سال ستمبر میں فیبا یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ کو سپورٹ کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔باسکٹ بال کے یورپین شائقین آج سے جرمنی،اٹلی،جارجیا اورچیک ریپبلک میں شروع ہونے والی فیبا یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ اپنے گھروں میں دیکھ سکیں گے۔
فٹبال کی نئی اسپانسر شپ میں برازیلین کھلاڑی روڈ ریگو،انگلش کھلاڑی فل فوڈن،فرانس کے رافیل ورانے اور ابھرتے ہوئے ہسپانوی اسٹار پیڈری شامل ہیں۔
2022ٹی سی ایل ٹیم،دنیا کے مقبول ترین کھیلوں اور تفریحی ٹی وی کے تجربات کے ذریعہ دنیا بھر میں جوش و خروش لائے گی۔
ٹی سی ایل پاکستان،پاکستان کی قومی مرد و خواتین کرکٹ ٹیموں کا قابل فخر اسپانسر بھی ہے۔ٹی سی ایل کے لوگو کو 2022میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز،ایشیا کپ اور پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی پر آویزاں کیا گیا۔ٹی سی ایل کیلئے یہ تعاون ایک عظیم سنگ میل تھا،کیونکہ کرکٹ پاکستان کے لاکھوں پرجوش شائقین کے پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک ہے۔
ٹی سی ایل کیلئے پاکستا ن سب سے نمایاں اور اہم اسٹریٹجک خطوں میں سے ایک ہے۔ٹی سی ایل پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران ملک میں ٹی وی برانڈز کی رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا ہے،اوراسمارٹ ایئر پیوریفائرBreeva اور اسمارٹ ویکیوم کلینر
Sweevaجیسی انٹر نیٹ آف تھنگز پراڈکٹس متعارف کراکے اپنی پراڈکٹ لائن کو بڑھایا ہے۔ٹی سی ایل پاکستان اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔