تازہ تر ین

ایگزو نوبلAkzoNobel پاکستان نے تین نئی آفرز کے ساتھ واٹر پروفنگ سلوشنز کی ‘Dulux Aquashield’ رینج متعارف کرا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) ایگزو نوبل پاکستان نے اپنی پریمیم واٹر پروفنگ سلوشنز کی ڈیولکس ایکوا شیلڈ رینج کے تحت تین نئی کسٹمر سنٹرک پراڈکٹس متعارف کر وائی ہیں۔ ان میں متعدد سطحوں کے لیے ڈیولکس ایکوا شیلڈپری ٹریٹمنٹ کوٹ ڈیولکس ایکوا شیلڈ انٹریئر بیس کوٹ اور ڈیولکس ایکوا شیلڈ انٹریئر روف کوٹ شامل ہیں۔
ٓٓآگرچہ موسم کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے پراب صارفین موثر طریقے سے اپنا انتظام کر سکتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ موسم کیسے ان کے گھروں کو متاثر کرسکتا ہے AkzoNobelایگزونوبل میں ہم جانتے ہیں کہ ہر سطح منفرد ہے اور اسی طرح اس کے واٹر پروفنگ سلوشنز بھی منفرد ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسرAkzoNobel، ایگزو نوبل پاکستان لمیٹڈ، مبشر عمرکا کہنا ہے کہ واٹر پروفنگ سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی یا سطح خواہ کچھ بھی ہو، صارفین اب اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ تمام نئی ڈ یولکس ایکوا شیلڈرینج کے ساتھ، ان کے گھر پانی کے نقصان سے محفوظ رہیں گے، زیادہ دیر تک نئے کی طرح اچھے لگیں گے اور ان کے خاندان ایک صحت مند ماحول میں پروان چڑھیں گے۔
نم دیواروں پر پھپھوندی اور کائی(طحالب) کی نشوونما کی وجہ سے چاکنگ، دکھائی دینے والی دراڑیں، بار بار آنے والے سیاہ دھبے اور بدبو سب سے زیادہ عام مسائل ہیں جو دیواروں پر گیلے پن اور رساؤ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر اس کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو پانی کے نقصان سے نہ صرف گھروں کی ساختی سا لمیت متاثر ہوتی ہے بلکہ ان میں رہنے والے خاندانوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس صورت میں ڈیولکس Duluxکی حتمی آبی دفاعی رینج پاکستان میں مکان مالکان کے ذہنی سکون کو اگلے درجے تک پہنچاتی ہے۔
جدید واٹر پروفنگ سلوشنز کی متحرک ڈیولکس ایکو اشیلڈرینج صارفین کو چارپیش کشوں کے ساتھ اپنے گھروں کو پانی کے نقصان سے محفوظ رکھنے اور بچانے میں مدد کرتی ہے۔
:نئی اور پرانی، بیرونی اور اندرونی سطحوں کے لیے موزوں نیا ڈیولکس ایکو اشیلڈ پری ٹریٹمنٹ کوٹ صارفین کے نمی کی وجہ سے دیواروں پرکائی اور پھپھوندی کے پھیلنے سے متعلق خدشات کو دور کرتا ہے۔ منفرد اینٹی مائکروبیل پیک کے ساتھ اس کی منفرد FungiCleanٹیکنالوجی فنگل اور الگل کے حملوں کو کم اور بڑھنے سے روکتی ہے، اس طرح ٹاپ کوٹ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
نیو ڈیولکس ایکواشیلڈ انٹیرئیر واٹر پروف بیس کوٹ اندرونی دیواروں کے رساؤ، نمی اور گیلے پن کے خلاف حتمی تحفظ فراہم کرتاہے۔ یہ اعلی معیار کا پریمیم بیس کوٹ جدید ڈیمپ پروٹیکٹ ٹیکنالوجی کا پاور پیک ہے جو اندرونی دیواروں کو واٹر پروف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس کی خصوصی تشکیل بالوں کی لکیروں جیسی دراڑوں کو ڈھکنے اور روکنے، ٹاپ کوٹ کی زندگی کو بڑھانے اور بدصورت الکلی نمک کے ذخائر کو روکنے کے لیے انتہائی اثرانگیزہے۔
نیو ڈیولکس ایکوا شیلڈواٹر پروف روف کوٹ کا جادو اس کی شاندار ہائیڈرو ریزسٹ ٹیکنالوجی میں مضمر ہے۔ یہ انتہائی پائیدار اور لگانے میں آسان چھت کی کوٹنگ ایک ناقابل تسخیر فلم بناتی ہے جو پانی کے بہاو کو روکتی ہے۔ اس کی لچک دار خصوصیات چھت کے کوٹ کو انتہائی لچکدار بناتی ہیں اور سطح کو ٹھنڈا رکھتے ہوئے پینٹ کوپھٹنے سے روکتی ہیں۔ یہ کنکریٹ، موزائیک ٹائلز، چائنا چپس وغیرہ سمیت متعدد سطحوں گندصاف کرنے کو یقینی بناتی ہے تا کہ سطحیں زیادہ دیر تک تازہ نظر آئیں۔
ڈیولکس ایکوا شیلڈ ایکسٹریئر فلیکسیبل بیس کوٹ بیرونی دیواروں کے لیے ایک جدید حفاظتی ڈھال کے طور پر کام کرتا ہے جو شدید بارش اور درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان کا شکار ہوتی ہیں۔ اس کی انقلابی ہائیڈرو شیلڈ ٹیکنالوجی پانی سے بچنے والی ایک موٹی حفاظتی تہہ بناتی ہے جو پانی کے اخراج کو روکتی، بالوں کی لکیروں جیسی دراڑوں کو ڈھانپتی، ٹاپ کوٹس کی زندگی کو بڑھاتی اور بیرونی سطحوں کو عام مسائل جیسے کہ الکلی کے ذخائر، کائی اور پھپھوندی بننے کے عمل سے بچاتی ہے۔گزشتہ روزمتعارف کرائی گئی ڈیولکس ایکواشیلڈ کی پریمیم واٹر پروفنگ سلوشنز کی مکمل رینج پاکستان بھر میں منتخب آوٹ لیٹس پر خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
ڈیولکس ایکواشیلڈکے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.dulux.com.pk وزٹ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain