لندن: (ویب ڈیسک) بھارتی نژاد رشی سوناک کو شکست دے کر لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس ( Liz truss) برطانیہ کی نئی وزیراعظم ہونگی، کنزرویٹو پارٹی نے لز ٹرس کو نیا قائد منتخب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس منگل کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی، ریٹرننگ افسر نے حکمران کنزرویٹو جماعت کے نئے قائد کا اعلان کیا۔
لز ٹرس کو 81326 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل رشی سوناک 60399 ووٹ لے سکے۔
اس موقع پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہونے والی لز ٹرس کا کہنا تھا کہ پارٹی کا اعتماد اور سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔