تازہ تر ین

فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
وکیل سلیم اللہ خان نے ذاتی حیثیت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی، درخواست کے ساتھ فواد چوہدری کے مختلف بیانات کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔
درخواستگزار کے مطابق فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں کیونکہ وہ ایک پاپولر لیڈر ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain