لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا سینئر وزیر مقرر کر دیا ۔
میاں اسلم اقبال کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظور کے بعد وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی ہدایت پر سینئر وزیر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ میان اسلم اقبال 90 شاہراہ قائد اعظم پر بیٹھیں گے ۔
میاں اسلم اقبال پنجاب میں دونوں اتحادی جماعتوں مسل لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین بہتر ورکنگ کیلئے بھی کردار ادا کریں گے ، میاں اسلم اقبال اس وقت وزیر کامرس ، وزیر ہاؤسنگ ، وزیر پبلک ہیلتھ اینڈ انجیئنرنگ اور وزیر انڈسٹری کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں ۔
