تازہ تر ین

عمران خان پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہے: فضل الرحمان کا ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے لکھا کہ جب حکومت میں تھا تو پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا، معیشت اور دفاع کسی بھی ریاست کی بقاء کی ضمانت ہوا کرتی، اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کے پاکستان توڑنے کے ایجنڈے کو ہم 12 سال سے طشت ازبام کرتے چلے آرہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain