راولپنڈی: (ویب ڈیسک) یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔
قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے، عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے، پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔