تازہ تر ین

امریکی ریاست میری لینڈ میں گھر سے 5 لاشیں برآمد

میری لینڈ: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے ، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ بالٹی مور کے شمال مشرق میں واقع رہائشی علاقے میں پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک شخص نے دی۔ فائرنگ کرکے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ ٓسکی۔
پولیس نے گھر سے ایک ہتھیار برآمد کر لیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain