تازہ تر ین

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور: (ویب ڈیسک) منشیات برآمدگی کیس میں آج بھی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے کیس پر سماعت کی، رانا ثنا اللہ کے وکلا کی جانب سے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی۔
عدالت میں بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، سیلاب زدگان کے تمام تر معاملت کو وزارت داخلہ ہی دیکھ رہی ہے۔
عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی، عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمد کیے جانے پر بھی دلائل دیے گیے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی، یہ لوگ ہمیشہ عدالت میں کوئی نا کوئی بہانہ بنا کر وقت لے لیتے ہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain