تازہ تر ین

وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی کی بحالی کیلئے اقدامات کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی کی بحالی کے لئے نظام مواصلات، بجلی کی ترسیل اور دیگر امدادی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے اور سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لئےجامع حکمت عملی وضع کرنے کا بھی کہا، اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین این ایف آر سی سی نے شرکت کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain